0

کوٹلی جیل سے ہم نام ہونے کیوجہ سے رہا ہونے والے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

ڈیلی پرل ویو.کوٹلی جیل سے ہم نام ہونے کیوجہ سے رہا ہونے والے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، غفلت کے مرتکب / ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم۔ ترجمان محکمہ داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے مطابق کوٹلی جیل میں ایک ہی نام کے دو قیدی تھے جو کہ ایک ہی طرح کے جرم میں سزا کاٹ رہے تھے۔ محکمانہ غلطی کیوجہ سے رہائی پانے والے قیدی کے بجائے دوسرے قیدی کو چھوڑ دیا گیا جس کو پولیس نے دوبارہ گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 7 ایام کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ ذمہ داران خلاف تحت ضابطہ کاروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں