0

ہٹیاں بالا میں منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

ہٹیاں بالا(ڈیلی پرل ویو)سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےبڑی مقدار میں چرس برآمد لی ۔ بین الاضلاعی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر تے ہوئے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے منشیات لے کر آنے والے ملزم شیخ مجید ساکن بہارہ کہو اسلام آباد کو کھانڈا بیلہ کراس پر تلاشی کے دوران دھر لیا گیا ۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس پر اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیاہے ۔

کارروائی میں ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا منظر چغتائی تفتیشی افسر راجہ آفتاب خان اور دیگر اہلکار شریک تھے جنہوں نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بعض اہم نکات سامنے آئے ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں عوامی سطح پر اس کارروائی کو سراہا گیا ہے ۔

شہریوں نے پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس مہم کو مزید موثر اور وسیع بنایاجائے گاانکا کہنا تھا کہ منشیات کا خاتمہ صرف پولیس نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے سنگین جرم میں ملوث افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں