0

سینئر وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا دورہ

ڈیلی پرل ویو ۔آزاد ریاست جموں و کشمیر کے موسٹ سینئر وزیر اور وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی اور ان کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

حافظ اظہر حسین رضا، سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق کے پی آر او ہیں، جو دو روز قبل بھوتوسیال کے قریب موٹر سائیکل سواری کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

کرنل (ر) وقار احمد نور نے زخمی کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر نے ہسپتال میں موجود طبی سہولیات، انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

ہسپتال انتظامیہ کو خدمات میں مزید بہتری کی ہدایت
ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عثمان مزمل نے سینئر وزیر کو ہسپتال کی مجموعی صورتحال، دستیاب سہولیات، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر موصوف نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، بائیومیٹرک حاضری، اور مریضوں سے طبی عملے کے حسنِ سلوک کو سراہا۔

انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کے ساتھ پیشہ ورانہ خوش اخلاقی، سنجیدگی اور یکسوئی سے پیش آئیں تاکہ عوام کو حکومتی ہیلتھ پیکج کے ثمرات براہ راست مل سکیں۔

“وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت جاری رکھیں”
سینئر وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولیات کی بہتری اور مریضوں کی خدمت کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں