کوٹلی (ڈیلی پرل ویو)لاری اڈہ کوٹلی کے ریڑھی بانوں کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ۔ریڑھی بانوں نےڈی سی افس اور ڈسٹرکٹ بار کے باہر احتجاج کیا۔
ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں روڈ سےہٹا کر لاری اڈہ کے اندر منتقل کی گئی تھی اور یہ وعدہ کیا گیا تھا۔کہ جنگلا ختم کیا جائے گا لیکن بلدیہ کی جانب سے عدالت میں جانے کے بعد یہ معاملہ لٹک گیا ریڑھی بانوں کا کہنا ہے کہ ہم تین ہفتے سے بے روزگار ہو کر رہ گئے ہیں۔ہمیں لالی پاپ دیا جا رہا ہے انتظامیہ اپنا وعدہ پورا کرے ۔آج کوٹلی میں پولیس ملازمین ریڑھی بانوں اور کے ڈی اے ملازمین کے تین احتجاج ہوئے