ڈیلی پرل ویو.باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)باغ میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور روٹین ویکسی نیشن کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم تعارفی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں صحت کے ماہرین، مقامی قیادت، مذہبی شخصیات، والدین اور کمیونٹی کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ HPV ویکسین 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مستقبل میں (بچہ دانی) اور چھاتی کے کینسر جیسے مہلک امراض سے بچانے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ہے۔شرکاء کی رائے اور ویکسین کی اہمیت پرمرکزی خطیب جامع مسجد باغ مولانا سید عطا اللہ شاہ،علامہ اقبال ساجدی، چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر آصف،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن گردیزی،مولانا وقاص احسان،سید ظہیر گردیزی،فاروق عباسی،محمد خالد محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہایہ ویکسین نہ صرف بچیوں کو ایک مہلک بیماری سے بچانے کے لیے اہم ہے بلکہ یہ قوم کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کے تحفظ کے لیے اس ویکسی نیشن مہم میں بھرپور تعاون کریں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) باغ، سید محسن گردیزی نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں خواتین چھاتی،و بچہ دانی کے کینسر کا شکار ہوتی ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ HPV وائرس ہے۔ انہوں نے کہا کہ15 سے 27 ستمبر 2025 تک باغ سمیت پورے پاکستان میں ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی، جس میں اسکولوں، کمیونٹیز اور فیلڈ ٹیموں کے ذریعے 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل