ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے شفاف، درست اور عوام دوست ووٹر لسٹوں کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ کمیٹی ابتدائی انتخابی فہرستوں میں نئے ووٹوں کے اندراج، غیر ضروری ناموں کے اخراج اور کوائف کی درستگی کے عمل کو مزید مؤثر اور سہل بنائے گی۔ کمیٹی آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر اہل شہری کا ووٹ درست مقام پر درج ہو اور کوئی بھی ووٹر اپنے اس بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔