نیوز ڈسک:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ان پر اسلام آباد میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ترجمان تحریک انصاف نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
نیوز کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا، انہیں اسلام آباد میں درج میں مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے، وہ آج اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
0