ہسپتال میں ادویات چوری کرنیوالی نرسز 0

ہسپتال میں ادویات چوری کرنیوالی نرسز

نیوز ڈیسک:حیدرآباد کے سول ہسپتال میں ادویات چوری کرنے والی 2 نرسز پکڑی گئیں۔
سول ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ گیا۔دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔
برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں،دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں۔دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکرٹریٹ کو واپس کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں