وکلا برادری نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا 0

وکلا برادری نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا

نیوز ڈیسک:وکلا برادری نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت ہونے والے آل پاکستان وکلاء کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس فوری منسوخ کرنے، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے اور ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت براہِ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک 26 ویں ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک نئی تعیناتیاں نہ کی جائیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج کو ہی چیف جسٹس بنایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ بار وکلاء کنونشن میں حال ہی میں پاس کئے گئے پیکا ایکٹ کی بھی مذمت کی گئی۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ صحافیوں کی جدوجہد کا مکمل ساتھ دیتے ہیں۔
وکلاء کنونشن سے خطاب میں وکیل رہنما حامد خان نے کہا کہ وکلا ءکی تحریک شروع ہوچکی، یہ 26 ویں ترمیم کو بہا لے جائے گی، صحافیوں کی آزادی ختم کرنے کے لیے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی گئی ، وکلا ءہر فورم پر صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں