پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شہریوں کا حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج 0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شہریوں کا حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج

نیوز ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کا حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج، نعرے بازی ،اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شرکا نے حکومت کا علامتی جنازہ اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت حبیب اللہ انصاری، سید عمران شاہ، عبید اللہ بھٹو کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں