وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 4 سالہ دور اقتدار میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کئے، سکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے سکول یونیفارمز پر دستخط کرائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری سکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں میں بہت پوٹینشل ہے، تھوڑی سی توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں۔
