ملک اور قوم کو بچا لیا نواز شریف 0

ملک اور قوم کو بچا لیا نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، ڈی ریل نہ کیا جاتا اور 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بھی بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں