ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں نوازشریف 0

ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں نوازشریف

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کیں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد آنے سے معاشی سرگرمیاں اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے، روپیہ مستحکم اورسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں