پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” نے پی ٹی آئی سے ذرائع دعویٰ کیاہے کہ وکلاء گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہو گیا، وکلاء گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔