چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے خط میں سنجیدہ مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں فوج اورعوام میں خلیج پیدانہ ہو۔نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور عوام میں خلیج پیدا نہ ہو۔اگرچہ یہ اوپن خط ہے تاہم جن کی طرف خط لکھا ہے یہ انہی کی طرف ہے۔
