پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق جنید اکبر، شاندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عامر ڈوگر، علی خان جدون اور ثنا اللہ مستی خیل اڈیالہ جیل پہنچے تھے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر و دیگر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔
2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیں
