عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بقاءاور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ماڑی انڈس میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے ہی معاملات حل ہوں گے ، اگر ہم نے ملک کو آگے لیکر چلنا ہے ہمیں انصاف کی بنیاد پرفیصلے کرنا ہوں گے ،ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے ہم آئین سے دور ہوچکے ہیں ، اللہ نے ہمیں ضابطہ حیات دیا اسی کی روشنی زندگی میں گزار کر ترقی کرسکتے ہیں، تمام آئینی عہدے دار آئین پاکستان پر حلف اٹھاتے ہیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا ، ملک کا کیا بنے گا ، ملک کی بقاءاور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے۔
