پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جب بھی ملک کی باگ ڈور سنبھالی، پاکستان نے ترقی کی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز انتہائی متحرک وزیراعلیٰ ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام انقلابی پروگرام ہے، پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے شہروں اور دیہات کی صفائی یقینی بنائی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام شروع کرکے وزیراعلیٰ مریم نوازنے مثال قائم کی، ستھرا پنجاب ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا پروگرام ہے، اگلے مرحلے میں ویسٹ سے انرجی بنانے کا مرحلہ شروع ہوگا، پنجاب کے ہر شہر کو مثالی بنائیں گے، پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
