وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے باکو میں ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔
