سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی 0

سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
روز نامہ امت کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس کے رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ترجمان نے بتایا کہ جے یو آئی وفد نے حماس کی مجلس شوریٰ سے ملاقات کی، حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفود کی قیادت کر رہے تھے۔اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے رہنماﺅں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں