جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا 0

جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا

جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔
جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ہم مذاق بن گئے ہیں، خدارا! ملک کے حال پر رحم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں