ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کاروائیاں ، کتنے مقامات پر بجلی چور ی پکڑی گئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں 0

ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کاروائیاں ، کتنے مقامات پر بجلی چور ی پکڑی گئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کاروائیاں ، کتنے مقامات پر بجلی چور ی پکڑی گئی ؟اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہاز شریف کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو لیسکو کی قیادت میں قائم ہونیوالے ڈسکو سپورٹ یونٹس کا ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لیسکو حکام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں اب تک 1 لاکھ 96ہزار 484مقامات پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 79ہزار258ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 50ہزار949ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، بجلی چوری میں ملوث ملزمان کوڈٹیکشن بل کی مد میں 19کروڑ81لاکھ28ہزار262یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت 7ارب64کروڑ8لاکھ58ہزار265روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں