عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری 0

عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری

عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں