پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین سمگل کرنے والےگروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار 0

پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین سمگل کرنے والےگروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی پر آمادہ کرتے تھے۔ ملزمان عبدالرحمان اور نعمان چینی ایجنٹ پاول کی مدد سے دستاویزات تیار کرتے، پاول بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولت کاری کرتے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے 10 لاکھ روپے ادھار لینے کا اسٹامپ پیپر بھی کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین سمگل کرنے والےگروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں