وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی.
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نوازشریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے ،،بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔
