0

سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس 8 اخبارات کی میڈیا لسٹ پر شمولیت کی سفارش 5 کو مشروط منظوری

مظفرآباد (نامہ نگار)سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس منگل کے روز ناظم تعلقات عامہ و چیئرمین کمیٹی راجہ امجد حسین منہاس کی زیر صدارت پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں منعقد ہوا، جس میں آزادکشمیر کے 11 روزنامہ اور 2 ہفت روزہ اخبارات کی سرکولیشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صدر نیوز پیپرز سوسائٹی امجد چوہدری، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات طارق جمیل درانی، دیگر انفارمیشن افسران، اخبارات فروش یونین کے نمائندگان، اور محکمہ اطلاعات کے افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی نے 8 اخبارات کی مکمل دستاویزات کی بنیاد پر میڈیا لسٹ میں شمولیت کی سفارش کی جبکہ 5 اخبارات کو ضروری دستاویزات مکمل کرنے کی مشروط منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا لسٹ پر شامل ہونے والے تمام اخبارات کو آزادکشمیر میں بیورو آفس اور عملہ رکھنا لازم ہوگا، جن کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع سے سرکولیشن رپورٹس باقاعدگی سے حاصل کی جا رہی ہیں۔ اخبارات کو چاہیے کہ وہ تمام اضلاع میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر اخبارات کو پرنٹ کے ساتھ ساتھ آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی فعال ہونا ہوگا تاکہ قارئین سے رابطہ برقرار رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں