0

مظٍفرآباد SDMA کے زیر اہتمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس، تربیتی سیشنز کے انعقاد کا فیصلہ

مظفرآباد (نامہ نگار)اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کے زیر اہتمام سیکرٹری SDMA محترمہ تہزیب انساء کی صدارت میں ایک اہم اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا، جس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے، قومی آگاہی مہم کی کامیابی، اور نوجوان نسل کو فعال کردار دینے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ ناگہانی آفات کے دوران ابتدائی طبی امداد فراہم کر سکیں۔ LOC سے ملحقہ اور دور دراز علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز SDMA سعید الرحمن قریشی، ڈائریکٹر ریسکیو 1122 معظم ظفر، ڈائریکٹر شہری دفاع صداقت میر اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سیکرٹری تہزیب انساء نے خطاب میں کہا کہ ریسکیو ادارے کسی بھی خطرے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ و عملے کے لیے تربیتی سیشنز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ آفات کا مؤثر انداز میں سامنا ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ SDMA وزیراعظم آزادکشمیر کے وژن کے مطابق دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی، اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں