0

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے سردار عثمان علی خان و دیگر رہنماؤں کی ملاقات

ڈیلی پرل ویو : آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان سے سینئر رہنماؤں سردار عثمان علی خان، راجہ تبارک علی، میر رضوان، سکندر حبیب میر، خواجہ خنان پاہا جی اور دیگر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور خطے کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے سردار عتیق احمد خان کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم کانفرنس کو ایک مضبوط عوامی قوت کے طور پر ابھارا جائے گا اور تنظیم کو نچلی سطح تک فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سردار عتیق احمد خان نے اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا:

“آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، اور ہم اصولوں پر مبنی سیاست کے ذریعے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں