0

شہر میں صفائی ستھرائی کے امور پر اجلاس، ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت اہم فیصلے

ڈیلی پرل ویو : ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلدیاتی عملے، محکمہ صحت، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر کی موجودہ صفائی کی صورتحال، گندگی کے ڈھیروں، نکاسی آب کی رکاوٹوں اور کچرے کی بروقت تلفی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ:

“شہر کو صاف رکھنا صرف بلدیہ کی نہیں، بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ تمام متعلقہ ادارے فوری طور پر صفائی مہم شروع کریں اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔”

انہوں نے بلدیاتی عملے کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے، شہری شکایات کے فوری ازالے اور کچرا کنٹینرز کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں