مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی صدر تحریک کشمیر برطانیہ و صدر آل پارٹیز الائنس برطانیہ فہیم احمد کیانی 0

مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی صدر تحریک کشمیر برطانیہ و صدر آل پارٹیز الائنس برطانیہ فہیم احمد کیانی

ڈیلی پرل ویو میرپور (نمائندہ خصوصی): صدر تحریک کشمیر برطانیہ و صدر آل پارٹیز الائنس برطانیہ فہیم احمد کیانی، معروف کشمیری رہنما چوہدری محمد غالب، راجہ محمد حنیف اور دیگر اہم شخصیات نے ایک پُروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ:

“ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اقوام متحدہ، برطانوی پارلیمنٹ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے کشمیریوں کی آواز کو پہنچا رہے ہیں۔”

فہیم احمد کیانی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کی آزادی صرف کشمیریوں کا ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ مشن ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی اپیل کی کہ وہ داخلی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و یگانگت کے ساتھ جدوجہد آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب کے آخر میں مقررین نے شرکاء سے وعدہ لیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی عالمی پذیرائی کے لیے تمام دستیاب پلیٹ فارمز پر متحرک رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں