تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا بہت ضروری ہے ڈائریکٹر پلاننگ شعبہ کالجز شاہد محمود 0

تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا بہت ضروری ہے ڈائریکٹر پلاننگ شعبہ کالجز شاہد محمود

نیلم (نمائندہ خصوصی): ڈائریکٹر پلاننگ شعبہ کالجز شاہد محمود کو پرنسپل گرلز ڈگری کالج کیل ارشد حسین کی جانب سے کالج بس کی فراہمی کے موقع پر گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شاہد محمود نے اس موقع پر کہا کہ کالج کی ترقی اور طلبہ کی سہولت کے لیے کالج بس کی فراہمی ایک اہم قدم ہے جس سے طالبات کو بہتر سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر تعلیم کے شعبے میں مسلسل ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ارشد حسین نے اپنے خطاب میں شاہد محمود کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا بہت ضروری ہے تاکہ طلبہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں