ڈیلی پرل ویو :ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پولیس وضلعی انتظامیہ و امور دینیہ کے آفیسران کے علاوہ تمام مسالک کے علماء کرام ، چیئر مین مرکزی انجمن تاجران مظفر آباد نے شرکت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک و درود سلام سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے میٹنگ کی غرض وغائیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی آباد صورت حال میں دینی وملی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب نے ملک خداداد پاکستان و آزاد کشمیر کی ملکی سلامتی و حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور ذہنی طور پر تیار رہتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے کسی بھی غیر فطری اور غیر یقینی صورت حال کا مقابلہ کرنا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دشمن اپنی سابقہ روش کے مطابق کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے ۔ اسی صورت میں ہم سب نے مل کر عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ ضلع مظفر آباد میں عرصہ دراز سے مذہبی، مسلکی ہم آہنگی و اتحاد کی فضا قائم ہے جس کو برقرار رکھتے ہوئے مساجد میں نماز پنجگانہ کے دوران بالعموم اور جمعتہ المبارک کو بالخصوص حفاظتی اقدامات کو بذریعہ مقامی پولیس و رضا کاران / انتظامی کمیٹی مسجد یقینی بنایا جائے گا تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے اور کسی بھی تخریبی کاری سے بچا جائے ۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پہلگام واقع کی آڑ میں آبی جارحیت کے علاوہ LOC پر کشیدگی پیدا کی جا رہی ہے نیز دینی مدارس و مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی جیسے مکر و عزائم رکھنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ایسی صورت میں جملہ دینی مدارس و مساجد کے مہتمم صاحبان و مسجد انتظامیہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں گے ۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل