حکومت آزادکشمیر اپنی مراعات آسائشیں ختم کرے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان 0

حکومت آزادکشمیر اپنی مراعات آسائشیں ختم کرے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان

مظفرآباد:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر اپنی مراعات آسائشیں ختم کرے بلدیات اور تعمیرات عامہ کے فنڈز جنگ میں عوام کیلئے مختص کرے عوام کو ایک ایک کلاشنکوف فراہم کرے اور کھلی محفوظ جگہوں پر خیمہ بستیوں کو قائم کرتے ہوئے بزرگ بچوں سمیت انکے راشن کا سامان مہیا کرے علاج فوری طبی امداد کی ایمرجنسی کٹ بھی مہیا کرے ان خیالات کا اظہار اسد حبیب اعوان نے اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا انکا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے پہلگام حملہ کرنے والوں کو مظفرآباد شہر بیلہ نور شاہ اور پیر چناسی کے مقام پر عسکری تربیت دے کر بھیجے جانے کا الزام دنیا میں آج تک کونے والے مذاق اور جھوٹ سے بڑا جھوٹ ہے جس کو کوئی عقل مند تو عقل مند ہواس باختہ انسان بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہو سکتا لیکن بھارت کے اس جھوٹ پراپیگنڈا کی سنگینی کا تقاضا ہے حکومت آزاد کشمیر سنجیدہ باعمل اقدامات کرے پاک افواج پر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ہمارا بھی فرض ہے اپنی طرف سے مکمل تیاری رکھیں حکومت آزاد کشمیر فوری تمام فنڈز یکجا کرکے جنگی تیاری ضرورت کیلئے مہیا کرے ہر جوان اور گھر میں ایک ایک کلاشنکوف دے سب فیملیز کو ایک ایک خیمہ دے اور اس میں کچن کے سامان سمیت گھریلو ضرورت کا پیکج فراہم کرے تاکہ دشمن کی طرف سے مسلط ہونے پر حکومت اداروں اور عوام کی توجہ دشمن کو جواب دینے کے لئے یکسو ہو اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں