مظفرآباد شہید محمد اشرف صحرائی کی جدوجہد آزادی کو خراجِ عقیدت 0

مظفرآباد شہید محمد اشرف صحرائی کی جدوجہد آزادی کو خراجِ عقیدت

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) — تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما شہید محمد اشرف خان صحرائی کے چوتھے یومِ شہادت کے موقع پر پاسبانِ حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے شہید صحرائی کی جرات و استقامت، سیاسی بصیرت اور آزادی کشمیر کے لیے ان کی گراں قدر قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سیمینار سے عزیر احمد غزالی، محمد ریاض خان، مشتاق الاسلام، شوکت جاوید میر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد اشرف صحرائی نے اپنی ساری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں گزاری اور بھارتی ظلم و جبر کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید صحرائی کا نظریہ آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلوانے میں کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں