دھیرکوٹ آزاد کشمیر سراج الحق کا رحرمتِ اقصیٰ کانفرنس سے خطاب، اسلامی شعائر کے تحفظ پر زور 0

دھیرکوٹ آزاد کشمیر سراج الحق کا رحرمتِ اقصیٰ کانفرنس سے خطاب، اسلامی شعائر کے تحفظ پر زور

دھیرکوٹ (ڈیلی پرل ویو) — جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی دھیرکوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ “دستارِ فضیلت اور رحرمتِ اقصیٰ کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ عالم کی خاموشی کے باوجود قبلۂ اول آج بھی مسلمانوں کے دلوں میں دھڑکتا ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ امتِ مسلمہ قبلۂ اول کی حرمت کے تحفظ کے لیے یکجا ہو۔

کانفرنس سے راجہ خالد محمود، راجہ میر محمد و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین پر جاری صیہونی مظالم عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہیں، اور مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو علم و کردار کی بنیاد پر تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ امت کے حقیقی وارث بن سکیں۔

سراج الحق نے اپنے خطاب میں موجودہ عالمی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امت کی بقا اتحاد اور اخوت میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر اقصیٰ کی آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں