اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) — قومی سلامتی سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز، سیاسی استحکام اور قومی بیانیے کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیشن میں عسکری و سیاسی قیادت نے قومی یکجہتی اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
سردار عتیق احمد خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر، قومی سلامتی اور آزاد کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مضبوط قومی پالیسی ناگزیر ہے۔