مظفر آباد (ڈیلی پرل ویو) — پی ڈبلیو ڈی کی مزدور یونین کے زیر اہتمام ماکٹری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا، جس میں یونین رہنماؤں ملک احتشام، غلام مصطفی، عمران مغل، واجد ہمدانی، راجہ تنویری، روشن دین، ماجد اعوان، بین کھوکھر، ہمنیر سلہریا و دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور تمام وعدوں کو فوری طور پر عملی شکل دی جائے۔
رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے آزاد کشمیر تک پھیلا دیا جائے گا۔