محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد 0

محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو مظفرآباد: محکمہ بہبود آبادی، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام محکمانہ اسٹاف کے لیے ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹاف کو جدید تکنیکوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

اس تربیتی نشست میں ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر آفتاب، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجہ اسد خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بہبود آبادی کے جدید تقاضوں، تکنیکی مہارتوں اور خدمات کی فراہمی کے مؤثر طریقہ کار پر لیکچرز دیے۔

تربیتی سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آفتاب اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجہ اسد خان نے شرکاء کو تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ “محکمہ بہبود آبادی کا مقصد نہ صرف خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانا ہے بلکہ سٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے عوامی آگاہی میں اضافہ اور سماجی فلاح کے اہداف کا حصول بھی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں