دارالحکومت مظفرآباد میں دشمن کی بزدلانہ کارروائی، شہریوں کے حوصلے بلند 0

دارالحکومت مظفرآباد میں دشمن کی بزدلانہ کارروائی، شہریوں کے حوصلے بلند

ڈیلی پرل ویو مظفرآباد: دارالحکومت مظفرآباد میں رات کی تاریکی کے دوران دشمن کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے، تاہم شہر میں معمولات زندگی بدستور جاری ہیں اور شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروبار کھل چکے ہیں اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ عوام نے دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی کے باوجود حوصلے اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام دشمن کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں