ڈیلی پرل ویو (باغ)آزاد حکومت کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ مودی نے بیار الیکشن جیتنے کے لیے ایک ارب سے زائد ہندوستانیوں کی زندگیاں دھاو پر لگا دی ہیں
مودی جان لے یہ نہ تو سری لنکا ہے اور نا بوٹان یہ پاکستان ہے جہاں شہداء کے وارث ز ندہ ہیں، ہم پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں پاک فوج دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
معصوم شہریوں پر حملہ کر کے ہندوستان نے پوری قوم کو للکارا ہے جس کا حساب ہندوستان کو دینا ہو گا، کشمیری 78سالوں سے حالت جنگ میں ہیں مودی کی حماقتیں کشمیری کی آزادی کو مزید قریب تر لا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفیسران، بلدیاتی نمائندگان اور سیاسی کارکنان کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ محکمہ صحت، شاہرات، پبلک ہیلتھ، عمارات، برقیات، پولیس سمیت دیگر محکمہ جات کے ضلعی آفیسران نے بھی اپنے اپنے محکمہ جات کی تیاریوں سے وزیر حکومت کو آگاہ کیا۔
سردار ضیاء القمر نے کہا کہ ضلعی آفیسران کنٹرول رومز کے نمبرز کے علاوہ اپنے ذاتی موبائل نمبرز بھی بطور کنٹرول روم نمبر عوام کی دسترس میں رکھیں، پولیس کا گشت بڑھایا جائے اور انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رہائش اور کھانے کے لیے انتظامات فوری مکمل کیے جائیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔۔
حکومت کے تمام نمائندگان ہمہ وقت عوام کیساتھ کھڑے ہیں انتظامیہ کو جہاں مشکلات کا سامنا ہے وہاں پر حکومت انکی معاونت اور امداد کے لیے موجود ہے بلدیاتی نمائندگان کے ذریعے نیٹ ورک کو مزید مضبوط کیا جائے تا کہ ہر گاؤں ہر محلے کیساتھ با آسانی رابطہ ممکن رہے۔۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت کی صورت میں تمام چیزوں کا متبادل رکھا جائے حکومت کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فنڈز مہیا کر ے گی اور جہاں بھی ضرورت ہوئی وہاں حکومتی نمائندگان موجود رہیں گے، جنگ صرف سرحدوں پر نہیں لڑی جاتی بلکہ ہر اس جگہ جہاں ضرورت ہو ہمیں جنگی حالت کے مطابق تیار رہنا چاہیے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے