وزیر حکومت سردار محمد جاوید ایوب خان کا پاجگراں شوائی کا دورہ، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت 0

وزیر حکومت سردار محمد جاوید ایوب خان کا پاجگراں شوائی کا دورہ، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) – وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان نے حلقہ کوٹلہ کے گاؤں پاجگراں شوائی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے محمد یعقوب کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر حکومت نے بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والی محمد سفیر اعوان ایڈووکیٹ کی کمسن بیٹی کی عیادت بھی کی اور متاثرہ خاندانوں کو حکومتِ آزادکشمیر کی جانب سے امدادی چیکس فراہم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب خان نے بھارتی جارحیت کو رات کی تاریکی میں کی جانے والی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر، پی آر او ندیم احمد شیخ، وائس چیئرمین شفقت شاہ، کونسلر رؤوف بخاری، خاور قریشی، امجد شاہ، ساجد شیخ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی وزیر حکومت کے ہمراہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں