آزادکشمیر: کشیدہ صورتحال میں 28 شہادتیں، 125 زخمی، وزیراعظم اور وزراء فرنٹ لائن پر متحرک، ہنگامی اقدامات جاری 0

آزادکشمیر: کشیدہ صورتحال میں 28 شہادتیں، 125 زخمی، وزیراعظم اور وزراء فرنٹ لائن پر متحرک، ہنگامی اقدامات جاری

ڈیلی پرل ویو – وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ایک اہم پریس بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں شہادتوں، زخمیوں اور نقصانات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر رات بھر عوامی مقامات پر موجود رہے اور خود تمام صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

شہادتیں اور زخمیوں کی تفصیلات
رات 12 بجے کے بعد: 11 افراد شہید (6 مرد، 4 خواتین، 1 بچہ)

رات 12 سے پہلے: 17 شہادتیں

کل شہادتیں: 28

زخمیوں کی تعداد: 125

ان میں 56 زخمی صرف گزشتہ رات کے شامل ہیں

زخمیوں میں 24 خواتین، 9 بچے، 26 مرد شامل ہیں

مالی نقصان اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی
کل 235 مکانات کو نقصان

29 مکانات مکمل تباہ

206 مکانات کو جزوی نقصان

حکومت کے فوری اقدامات
ایمرجنسی فنڈ قائم

زخمیوں اور شہداء کے لواحقین سے وزراء کا مسلسل رابطہ

متاثرین کے لیے خوراک، خیمے، ادویات اور محفوظ رہائش کا انتظام

حویلی اور لیپہ میں ہسپتالوں کو محفوظ مقامات پر منتقل

بنکرز کو قابل استعمال بنا دیا گیا

وادی نیلم اور تتہ پانی سے متاثرہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

وادی نیلم سے 137 بچوں سمیت تمام افراد محفوظ مقام پر

تتہ پانی سے 17 خاندان، کل 253 افراد منتقل

متاثرین کے لیے ریسٹ ہاؤسز اور مقامی گھروں میں رہائش کا انتظام

میڈیا، رضاکار اور معلومات کی ترسیل
روزانہ صبح 10 بجے پریس کانفرنس کا اعلان

فیک نیوز کے خلاف کارروائی

ڈی جی پی آر، آئی ایس پی آر، ایس ڈی ایم اے سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت

ہر تھانے کو 200 رضاکار رجسٹر کرنے کی ہدایت

انہیں سیفٹی جیکٹس فراہم کی جائیں گی

میڈیا پرسنز اور سوشل میڈیا کارکنان کو خراجِ تحسین

وزیر اطلاعات کا اہم پیغام
“اس وقت ہم حالتِ جنگ میں ہیں، ایسے میں غلط معلومات سے بچانا اور قوم کے حوصلے بلند رکھنا وزارت اطلاعات کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں