ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار) پولیس لائن مظفرآباد میں پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس، اعلیٰ عسکری حکام، ریٹائرڈ افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں اہم عسکری و سول شخصیات کی شرکت
تقریب میں 12 ڈویژن کے لیفٹننٹ کرنل محمد مبشر، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس/ٹیلی کمیونیکیشن جمیل احمد جمیل، ڈی آئی جی سپیشل برانچ حسن قیوم، ایس ایس پی ریزرو ہیڈکوارٹر سید عباس علی شاہ، ڈی ایس پی ثاقب عباسی، اور ریٹائرڈ ایس پی وحید گیلانی سمیت کئی ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔
کشمیر میں امن کے لیے پولیس شہداء کی قربانی ناقابل فراموش
لیفٹننٹ کرنل محمد مبشر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں امن کے قیام کے لیے پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کی، یہ شہداء قوم کا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
پولیس، فوج اور اداروں کا آپس میں مثالی رابطہ
ڈی آئی جی جمیل احمد جمیل نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران پولیس، سول ڈیفنس، فوج اور دیگر ادارے مکمل رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن اسلام میں حقیقی شہادت وہ ہے جو دین و ملک کے لیے جان قربان کرے۔
آزاد کشمیر پولیس پاک فوج کے شانہ بشانہ
ایس ایس پی سید عباس علی شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
ریٹائرڈ افسران کا عزم
ریٹائرڈ ایس پی وحید گیلانی نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران بھی قوم کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور فوج و پولیس کے ساتھ اگلے مورچوں پر جانے کو بھی تیار ہیں۔
شہداء کے اہلخانہ کو خراج عقیدت
تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ان شہداء میں شامل تھے:
چوہدری سردار خان شہید
جاوید الحسن گیلانی
عبدالغفور شہید
قربان حسین شہید
غلام شبیر
محمد یوسف
رحمت علی
محمد یامین سکندر
ابرار حسین
عظمت حسین
راجہ محمد جمیل انسپکٹر شہید
عبدالوحید شہید کانسٹیبل
دلیل خان شہید
شہزاد حسین کاظمی شہید
ابرار احمد اعوان
محمد خورشید
محمد مشتاق
محمد بشارت
اسیر حسین شاہ
نذر حسین شہید
چوہدری محمد خالق شہید
ایس آئی عدنان فاروق شہید
اے ایس آئی عبدالرؤف شہید
خراج عقیدت و عزم کی تجدید
تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ملک کی سلامتی، امن اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔