مظفرآباد میں پاک فوج زندہ باد ریلی، سول سوسائٹی اور وکلا کی بھرپور شرکت 0

مظفرآباد میں پاک فوج زندہ باد ریلی، سول سوسائٹی اور وکلا کی بھرپور شرکت

ڈٰیلی پرل ویو.مظفرآباد — حالیہ بھارتی جارحیت اور پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر اظہار یکجہتی کے طور پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن سردار شوکت علی ایڈووکیٹ، شفقت علی ایڈووکیٹ، عتیق احمد کیانی (صدر مرکزی سیرت کمیٹی) کی قیادت میں “پاک فوج زندہ باد ریلی” نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین، وکلاء، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔

شاہ سلطان پل سے پریس کلب تک ریلی، قومی جوش و جذبہ کا مظاہرہ
ریلی کا آغاز شاہ سلطان پل سے ہوا جو نعرہ بازی اور قومی ترانوں کے ساتھ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے افواج پاکستان، کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کی مذمت میں زوردار نعرے لگائے۔

نمایاں شرکاء و مقررین:
ریلی میں شرکت اور خطاب کرنے والوں میں شامل تھے:

شفقت علی ایڈووکیٹ (ڈپٹی سیکرٹری مالیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر)

سید انیسن گیلانی (صدر سنٹر بار)

ناصر مسعود مغل، راجہ آفتاب، سید مہر علی بخاری

توفیق احمد چوہدری، چوہدری شبیر احمد

محمد عتیق احمد کیانی (صدر مرکزی سیرت کمیٹی)

انجینئر فراز عارف (ضلعی صدر مسلم لیگ ن)

علی چوہدری امجد علی، نسیم میر (پیپلز پارٹی)

سائرہ چشتی، صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ، وسیم عباسی

محمد پرویز ایڈووکیٹ (پی پی پی)

افواج پاکستان کو خراج تحسین، بھارتی جارحیت کی مذمت
مقررین نے کہا:

“مسلح افواج پاکستان نے بھارت کی جنگی جنونیت کو خاک میں ملا دیا ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔”

انہوں نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ریلی کی کامیابی میں نوجوان وکلا کا کلیدی کردار
ریلی کو کامیاب بنانے میں سردار زائد مصدق ایڈووکیٹ، سردار کفایت علی ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف، چوہدری جمال اور سردار شوکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

شہداء کے لیے دعا
اختتامی تقریب میں مسلح افواج پاکستان اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں