آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا 0

“آپریشن بنیان المرصوص ایمان، قربانی اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے” — وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ

ڈیلی پرل ویو:وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ، نے یوم تشکر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ”آپریشن بنیان المرصوص” محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ یہ ایمان، قربانی اور جزبہ حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔جب دشمن نے شب خون مارنے کی کوشش کی، تب ہماری بہادر افواج نے اپنے خون سے وطن کی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔یہ کامیابی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاک افواج صرف دفاع نہیں کرتیں، بلکہ عزتِ وطن کا پرچم بلند رکھنا ان کی پہچان ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری قوم کے اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر کو جراتمندانہ ، کمال بصیرت اور جدید جنگی تکنیک کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز کرے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں