مظفرآباد میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا معائنہ، ناقص فراہمی پر کارروائی کا عندیہ 0

مظفرآباد میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا معائنہ، ناقص فراہمی پر کارروائی کا عندیہ

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) — ڈائریکٹر انڈسٹریز امجد علی مغل کی ہدایات پر ضلع مظفرآباد میں پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس معائنے کی نگرانی نائب ناظم سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول راجہ جاوید انور نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ معاون ناظم صنعت و تجارت راجہ کاشف لطیف خان، محکمہ لیبر کے انسپکٹر اوزان و پیمائش قیصر رشید، انسپکٹر اقراء یوسف اور لیب ٹیکنیشن ارم غفور کیانی موجود تھیں۔

نائب ناظم صنعت و تجارت نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے معیار اور مقدار کی جانچ کی اور پمپ مالکان کو ہدایت دی کہ معیاری سرٹیفکیٹس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ یا مقدار میں کمی بیشی براہِ راست عوام الناس کو نقصان پہنچاتی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ محکمہ صنعت و تجارت اور لیبر ویلفیئر کے افسران شکایات کے ازالے کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

مزید یہ کہ انہوں نے پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ قانونی تقاضوں اور مقررہ معیار کے مطابق فراہمی کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں