ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی اشخاص کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ بیرون آزاد کشمیر سے دودھ اور گوشت لانے پر پابندی کے باوجود پنجاب سے آزاد کشمیر کی حدود میں دودھ سپلائی کرنے پر ضلع میر پور میں منگلا چیک پوسٹ اور جاتلاں ہیڈ کے مقام پر ناکہ لگا کر 15 موٹر سائیکلوں اور دودھ کے ڈبے ضبط کرتے ہوئے 1376 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا جبکہ ضلع کوٹلی میں Counterfiet کرنے کی پاداش میں الحبیب فوڈ کے ایک بڑے سٹاک کو زیر ضبطگی لایا گیا۔ جس پر تحت ضابطہ کا رروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء کا خوردنوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل و بلا تخصیص کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ملاوٹ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل