مظفرآباد وزیر حکومت پروفیسر محترمہ تقدیس گیلانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا 0

مظفرآباد وزیر حکومت پروفیسر محترمہ تقدیس گیلانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا

ڈیلی پرل ویو.وزیر حکومت پروفیسر محترمہ تقدیس گیلانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین نے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔مورخہ 26 تا 30 مئی 2025 سے ضلع مظفر آباد میں باقاعدہ پولیومہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے ڈراپس پلائے جائے گئے محکہ صحت عامہ مظفرآباد نے اس قومی مہم کو بھر پور طور پر کامیاب بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات مکمل کر لئے ہیں مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔ڈاکٹر عبدالمتین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفر آباد نے کہا کہ اس مہم کے دوران 123734 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور 111140 وٹامن اے کے ڈراپس پلائے جائیں گے جس کے لئے 764 موبائل ٹیمیں 67 فکس سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گے ہیں جو صبح8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک مہم میں مصروف عمل رہیں گے اس مہم کی سپروین کے لئے 49 یوسی ایم او اور 156 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں جو ٹیمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور ان سے روزانہ شام کو کی گی کار کردگی کا ریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں کے ضلع ہذا میں پولیو کمپین کی کار کردگی کو بہتر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ سپروائزر اور Tehsil سپر وائزر تعینات کیا گیا ہیں۔ڈاکٹر عبد المتین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفر آباد نے ضلع بھر کے والدین، اساتذہ کرام، وکلاء صاحبان، عام شہری ملازمین، مزدور غرضیکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 25 سالوں سے آزاد کشمیر پولیو فری ہے عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی وجہ سے محکمہ صحت عامہ کی موبائل ٹیمیں مورخہ 26 تا 30 مئی 2025 کے دوران آپ کے گھر نہ پہنچ سکیں تو ٹیلی فون نمبرز 6999934/05822921959-0335 پر اطلاع دیں یا اپنے قریب ترین ای پی آئی سینٹر سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں