آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا 0

ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآباد کا پانچوں اجلاس منعقد

ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآبادمدثر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآباد کا پانچوں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پولیس‘ سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا پانچویں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم فورم ہے۔ جس میں ترقیاتی منصوبہ جات،سرکاری / ایوارڈ شدہ اراضیات، سیکیورٹی خدشات،ٹریفک چیکنگ / مینجمنٹ،صحت سہولیات،سرکاری / پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات،بجلی بلات کی ادائیگی‘ چوری‘ لوڈ شیڈنگ، سیاح حضرات کو سہولیات کی فراہمی، آتشزدگی، دیگر حادثات پررسپانس / کارروائی وغیرہ جیسے امور زیر بحث لائے جاتے ہیں۔ اجلاس میں شریک آفیسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفرآؓبادکو مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں جو فیصلہ جات ہوئے ان کے مطابق چڑکپورہ روڈ پر ہونے والے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بعجلت ممکنہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن اپنے جملہ انسپکٹرز کو استغاثہ جات مرتب کرنے کی تربیت حاصل کرنے کے لئے PDSP مظفرآباد کے ساتھ مامور کریں گے۔ تاکہ مطابق ضابطہ ہائی وے ایکٹ کی خلاف ورزی پر استغاثہ جات مرتب کر کے متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس دائر کرسکیں۔ شاہراہ نیلم ویلی(چہلہ تا نوسیری) پر جہاں کہیں روڈ پر ملبہ وغیرہ پڑا ہوا ہے فوری طور پر اٹھانے کی نسبت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے تاکہ ٹریفک مسائل و حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ ایسے صارفین باالخصوص ریسٹ ہاوسز و پرائیویٹ سکولز مالکان جو گھریلو ٹیرف کی آڑمیں کمرشل ٹیرف کے مطابق پانی استعمال کر رہے ہیں کو قانون کے دائر میں لایا جائیگا۔ نیزغیرقانونی واٹر کنکشن کی جانچ پڑتال جلد ارجلد مکمل کی جائے گی۔ برسالہ ریسٹ ہاؤس پرجاریہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ نیز ملحقہ ایریا سے ریت نکاسی کو فوری بند کیا جائے گا۔ ایسے پرائیویٹ سکولز و ریسٹ ہاوسز مالکان جو گھریلو ٹیرف کی آڑ میں کمرشل ٹیرف پر بجلی استعمال کر رہے ہیں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گزشتہ عشرہ سے ضلع مظفرآبا دمیں لائی جانے والی ادوایات کے طریقہ کار اور فروخت پر بہت بے ضابطگی دیکھنے میں آئی ہے۔ ادوایات کے حوالہ سے باضابطہ ایس او پیز طے شدہ ہیں۔ جس پر چیک اینڈ بیلنس کی اشد ضرورت ہے۔ محکمہ صحت کے ذمہ داران اس نسبت فوری طور پر کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں گے جبکہ دیگر لوازمات قانونی کو پورا کرتے ہوئے PDSPمظفرآباد کی مشاورت سے خلاف ورزیوں پر FIR کا اندراج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں