حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ اجراء کے لیے ایپلیکیشن تیار 0

حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ اجراء کے لیے ایپلیکیشن تیار

ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے لیے ایپلیکیشن و سسٹم تیار کر لیا۔ جس کے تحت آزاد کشمیر کے تمام سب ڈویژنز میں ایکویپمنٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں سسٹم کے استعمال کے لیے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کے لیے دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام بھی آئی ٹی بورڈ کی جانب سے کیا گیا۔ جس کے دوران نمائندگان کو سسٹم کے بارے میں آگاہی اور اس کے استعمال کی بابت تمام تر تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے بعد جلد ہی تحصیل سطح پر یہ سہولت عوام کو آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے میسر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں